نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی

سابق وزیراعظم کے وکیل عدالت نہ پہنچ سکے معاون وکیل کے سامنے واجد ضیاءکا بیان ریکارڈ کیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 اکتوبر 2018 10:23

نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 اکتوبر۔2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی ہوگئی ہے. تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جج محمد ارشد ملک نے کی‘ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے. نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت نہ پہنچ سکے اور ان کے معاون وکیل کے سامنے واجد ضیاءکا بیان ریکارڈ کیا گیا.

جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءنے کہا کہ گلف اسٹیل کے 25 فیصد حصص عبداللہ قائد آہلی کوفروخت کا کہا گیا، کہا گیا ایک کروڑ20 لاکھ کی رقم طارق شفیع نے6 اقساط میں وصول کیے.

(جاری ہے)

استغاثہ کے گواہ نے کہا کہ رقم سے حماد بن جاسم کے ساتھ سرمایہ کاری کی گئی، جے آئی ٹی نے طارق شفیع کا بیان ریکارڈ کیا. واجد ضیاءنے بتایا کہ طارق شفیع کے بیان میں تضاد پایا گیا، طارق شفیع موقف کی حمایت میں دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے.

بعدازاں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی. جے آئی ئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاکل بھی اپنا بیان جاری رکھیں گے. واضح رہے کہ احتساب عدالت میں گزشتہ روز سماعت کے دوران قطری شہزادے کا عدالت کو لکھا گیا خط احتساب عدالت میں پیش کیا تھا جس پرنوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ آفاق احمد جب عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے یہ خط نہیں دکھایا.

واجد ضیاءنے جے آئی ٹی سربراہ کی جانب سے حماد بن جاسم کولکھا گیا خط اور دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے سے سعدیہ گوہرکا دفترخارجہ کولکھا گیا خط بھی عدالت میں پیش کیا تھا. یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف العزیز یہ اور فلیگ شپ ریفرنس نمٹانے کے لیےاحتساب عدالت کو سترہ نومبر تک کی مزید مہلت دی تھی. چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد کوئی توسیع نہیں دی جائے گی سترہ نومبر تک کیسوں کا فیصلہ نہ ہوا تو عدالت اتوار کو بھی لگے گی.