Live Updates

ملک ریاض پورے ملک کے مالک ہیں

ملک ریاض کو تو جو ہاتھ لگائے گا اس کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں گے، ملک ریاض نے کیسے آصف زرداری کے ساتھ مل کر سندھ میں زمینوں پر قبضہ کیا؟ معروف صحافی نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اکتوبر 2018 11:28

ملک ریاض پورے ملک کے مالک ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2018ء) نجی ٹی وی چینل میں بحریہ ٹاؤن میں بڑی دیہاڑیوں سے متعلق بتایا گیا کہ ملک ریاض کو ایم ڈی اے کی 11ہزار ایکڑ زمین کراچی کے درمیان دی گئی جس کے بدلے  میں  تھر میں کنال زمین 5ہزار روپے کے حساب سے لی گئی۔جب کہ نیب کے مطابق ایم ڈی اے کی 11ہزار ایکڑ زمین کی قیمت 19سو ارب روپے ہے۔جو کہ بعد میں راؤ انوار کے زریعے سے ارد گرد کی زمینوں پر قبضہ کر کے 45 ہزار ایکڑ بن گئی۔

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ یہ سارا کا سارا معاملہ بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض سے جڑا ہے۔پاکستان کا کوئی میڈیا ملک ریاض کے خلاف بات نہیں کرتا۔وہ تو چیف جسٹس نے ایک سماعت کے بعد کہا کہ کل جو دوران سماعت باتیں ہوئیں وہ کسی میڈیا نے رپورٹ نہیں کی۔

(جاری ہے)

ملک ریاض وہ واحد شخص ہیں جو کہتے ہیں کہ میں فائلوں کے نیچے پہیہ لگا دیتا ہوں اور فائلیں پھر دوڑتی ہیں تو انہیں کون پکڑے گا؟۔

تمام سیاسی جماعتوں کا ملک ریاض سے تعلق ہے۔نواز شریف،حمزہ شہباز،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنما بھی ان کے جہاز میں ہوتے ہیں۔ملک ریاض تو پورے ملک کے مالک ہیں۔سمیع ابراہیم نے مزید کہا کہ ملک ریاض نے آصف زرداری کے ساتھ مل کر سندھ میں کرپشن کی۔ انہوں مہنگی زمین خریدی اور بدلے میں انہیں سستی زمین دے دی گئی۔نیب کو ان تمام معاملات کی تحقیق کرنی چاہئیے کہ ایک شخص کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟۔

لیکن ملک ریاض کو تو جو ہاتھ لگائے گا اس کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں گے۔کسی میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ملک ریاض کو ہاتھ ڈالے۔ہم چیف جسٹس آف پاکستان کو سلام کرتے ہیں جنھوں نے اس معاملے کو اٹھایا۔ورنہ یہاں تو کئی محفوظ نہیں ہے۔یہاں تو فیصلہ آنے سے پہلے ججوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔سمیع ابراہین نے پروگرام میں موجود صحافی کو کہا کہ ملک ریاض کے خلاف کاروائی کرنا ایسا ہی ہے جیسے پہاڑ کو ہلانا، آپ خود بھی پھنسیں گے اور ہم بھی جان سے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات