بیر کے پیوند کئے گئے پودے دسمبر کے آخرتک کھیت میں لگا دیں زرعی ماہرین

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) زرعی ماہرین نے بیر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگست‘ستمبرمیں پیوند کئے گئے پودے دسمبر کے آخرتک کھیت میں لگا دیں ‘بیرہرقسم کی زمین میں باآسانی اُگایا جاسکتاہے لیکن بہتر پیداوار گہری ریتلی اورمیرااور چونے والی زمینوں سے حاصل ہوتی ہے بیرکاپوداریتلی اورشورزدہ زمینوں میں بھی مناسب پیداوار دیتاہے اور کم آبپاشی والے علاقوںمیں بھی باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ زمین میں جس جگہ پودالگانا مقصود ہووہاں 1x1میٹرسائزکا گھڑاکھوددیں گڑھا کھودتے وقت اوپرکی 30 سینٹی میٹرایک طرف رکھیں اور باقی مٹی الگ رکھیں‘گڑھے کو 2 سے 3 ہفتے کیلئے کھلاچھوڑ دیں ‘پودے لگانے سے کم ازکم 2 ہفتے پہلے گڑھوں کی اوپروالی ایک فٹ مٹی کے برابرایک حصہ بھل اور ایک حصہ گوبرکی گلی سڑی کھاد اچھی طرح ملاکر بھردیں اس جگہ کو سطح زمین سے تھوڑا اونچارکھیں اور پانی لگا دیں تاکہ مٹی اچھی طرح بیٹھ جائے ۔ماہرین نے مزیدبتایا کہ اگر 5کلوگرام جیپسم یا5کلوگرام سنگل سپرفاسفیٹ مٹی کے ساتھ ملاکر گڑھے میں ڈالیں تو زیادہ بہترہے وترآنے پر گڑھے کا لیول زمین کے برابر کردیں۔

متعلقہ عنوان :