Live Updates

تحریک انصاف کی جگہ پیپلزپارٹی یا ن لیگ ہوتی تو وہ تقریبا ساری سیٹیں جیت لیتی

تحریک انصاف کی قیادت نے ضمنی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی اس کے برعکس دوسری جماعتیں حکومت میں ہوتی تو متعلقہ حلقوں میں بڑے بڑے اعلانات کرتی۔ صابر شاکر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اکتوبر 2018 11:45

تحریک انصاف کی جگہ پیپلزپارٹی یا ن لیگ ہوتی تو وہ تقریبا ساری سیٹیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2018ء) معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جگہ پیپلزپارٹی یا ن لیگ ہوتی تو وہ تقریبا ساری سیٹیں جیت لیتی۔ تحریک انصاف کی قیادت نے ضمنی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی اس کے برعکس دوسری جماعتیں حکومت میں ہوتی تو متعلقہ حلقوں میں بڑے بڑے اعلانات کرتی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر کا حالیہ ضم،نی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پلاننگ اچھی نہیں تھی۔

پی ٹی آئی کو جس طریقے سے میدان میں اترنا چاہئیے تھا وہ اس طریقے سے میدان میں نہیں اترے۔دوسری بات یہ کہ حالیہ ضمنی انتخب ایک غیر روایتی الیکشن تھا۔کیونکہ اگی حکمران جماعت کی جگہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی ہوتی تو نتیجہ ان کے حق میں آنا تھا۔

(جاری ہے)

کیونکہ دونوں جماعتوں کی طرف سے حلقے میں نوکریوں کا اعلان کیا جاتا۔گیس کے کنکشن دئیے جاتے۔لیکن ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی قیادت ان حلقوں میں نہیں گئی اور نہ انتخابات میں کوئی مداخلت کی۔

جب کہ دوسری طرف وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ ضمنیانتخابات میں شکست کا اندازہ تھا۔ حکومتی امور میں مصروفیت کی وجہ سے عوام سے رابطے میں خلا آیا جسے اپوزیشن نے پر کیا،حکومت نے کسی سطح پر مداخلت نہیں کی اس لیے پہلی بار شفاف انتخابات ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ بعض نشستوں پر شکست کی وجہ پارٹی کے اندرونی اختلافات تھے۔جب کہ الیکشن مشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرتے ہوئے وزراء نے اپنے پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی حکومت نے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

شرکاء نے اتفاق کیا کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے غیر جانب دارانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنایا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب ہوئے جس میں حکومت نے کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات