Live Updates

شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف بھی جیل کی ہوا کھائے گا

ایسا کیا ہوا کہ میری گرفتاری کا فیصلہ موخر کیا گیا اور پھر ضمنی انتخابات سے قبل گرفتار کیا گیا۔جن 50 لوگوں کے بارے میں کہا گیا کہ جیل جائیں گے ان میں سے آپ کی چھتری کے نیچے کون کون ہے؟اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اکتوبر 2018 12:28

شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف بھی جیل کی ہوا کھائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2018ء) : اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ نیب او ر پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ہاتھ ہے۔

کہ چئیرمین نیب نے میرے گرفتاری کے آرڈرز 6 جولائی اور 13 جولائی کے درمیان دے دئیے تھے ،اس وقت شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف بھی جیل کی ہوا کھائے گا ، انہوں نے یہ بات ایسے تو نہیں کی گئی تھی۔ بعد میں نہ جانے کیا ہوا کہ میری گرفتاری موخر ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ اب جب ضمنی الیشکن کا موقع آیا تو اس موخر فیصلے پر عملدرآمد کیا تاکہ ضمنی انتخاب پر اس کا سایہ پڑا اور پھر اسی طرح کے نتائج حاصل کریں جیسے عام انتخابات میں کیے تھے لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے کہ وہ سیٹیں جو عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی جھولی میں گریں ، وہی سیٹیں ضمنی انتخاب میں ان کے ہاتھوں سے نکل گئیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بتایا جائے یہ 50 لوگ کون ہیں جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ جیل جائیں گے؟۔اور بتائیں کے 50 افراد میں سے آپ کی چھتری کے نیچے کون کون ہے؟۔لیکن نئی بات یہ ہے کہ کہا گیا کہ 50لوگ بھی جیل چلے جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ تاریخ کا جبر ہے یا تاریخ رقم کی جا رہی ہے ، اگر میری معلومات غلط نہیں تو یہ پہلا موقع ہے کہ ایک منتخب رکن اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر کو بغیر کسی چارج کے بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا گیا۔ میں یہاں پر جو مقدمہ ہے، اس کے میرٹ پر بات نہیں کروں گا ، کیونکہ وہ فورم احتساب عدالت ہے لیکن احتساب کی جو چیرہ دستیاں اور پی ٹی آئی اور نیب کا جو گٹھ جوڑ ہے اس پر بات ضرور کروں گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات