لاہور اور وزیر آباد کے درمیان چلنے والی بابو مسافر ٹرین کوچز خراب ہونے کے باعث صرف ایک دن کے لئے معطل کی گئی، ترجمان ریلوے

بدھ 17 اکتوبر 2018 12:53

لاہور اور وزیر آباد کے درمیان چلنے والی بابو مسافر ٹرین کوچز خراب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور اور وزیر آباد کے درمیان چلنے والی بابو مسافر ٹرین بند نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ ٹرین صرف ایک دن کے لئے معطل کی گئی ہے اور کوچز خراب ہونے کے باعث اسے ایک دن کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ روز 2 نئی ٹرینیں موہنجودڑو اور روحی پسنجر کے نام سے شروع کی ہیں اور عوام کی سہولت کے لئے لاہور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو شور کوٹ کینٹ اور گھوٹکی ریلوے سٹیشن پر دو منٹ رکنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس پر فوری عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔