گلگت بلتستان کے تمام ا ضلاع میں بارش اور برف باری شروع

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:13

گلگت بلتستان کے تمام ا ضلاع میں بارش اور برف باری شروع
استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء)گلگت بلتستان کے تمام ا ضلاع میں ایک بارپھربارش اور برف باری شروع ہوگئی ہے ،تفصیلات کے مطا بق ضلع استور اور اس کے بالائی علاقوں میں با رش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہواہے جووقفے وقفے سے جاری ہے اس وقت ضلع استو ر میں برف تقریباً ایک انچ سے زیادہ پڑ چکی ہے جبکہ استور کے بالائی علاقے قمری، منی مرگ، چہلم داس خرم میر ملک،دریلے بالا اور رٹو میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

سردی نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میںلیا ہے سخت سردی اور برف باری کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گے ہیں ۔