ْ کینیڈین حکومت کی جانب سے حشیش کو قانونی حیثیت دینے سے نئی صنعت وجود میں آئے گی، ماہرین

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:13

ْ کینیڈین حکومت کی جانب سے حشیش کو قانونی حیثیت دینے سے نئی صنعت وجود ..
مونٹریال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے حشیش کو قانونی حیثیت دینے سے نئی صنعت وجود میں آجائے گی جس سے روزگار کے ہزاروں مواقع اور سرمایہ کاری کے فروغ سے حکومت کیلئے ٹیکس کے نئے ذرائع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ ملے گا۔ سینکڑوں لائسنس یافتہ کاشتکاروں نے اس بات کی توقع ظاہر کی ہے کہ حشیش کے استعمال پر پابندی کے خاتمے سے بڑے سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال صرف دو فارماسوٹیکل کمپنیوں کینوپی گروتھ اور ٹلری کی نیویارک میں سرمایہ کاری میں پانچ گنا اضافہ ہوا جو مجموعی طور پر10 ارب ڈالر رہا۔کینیڈا کی جانب سے 2001 ء میں حشیش کے بطور دوا استعمال کے بعد سے ارورا اور الفیریا کے علاقوں میں حشیش کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ دنیا کی دوسری منڈیوں میں بھی اس کے استعمال اور اس پر تحقیق کی اجازت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ مشروبات اور فارماسوٹیکل کمپنیاں اس شعبے میں شراکت داری کی جانب مائل ہیں اور توقع کررہی ہیں کہ ایسی نئی مصنوعات سامنے لائیں جن میں کینابیڈیل کانسٹیلیشن برانڈ کے اثرات شامل ہوں۔

متعلقہ عنوان :