Live Updates

حکومت آئی ایم ایف کے پاس کیوں جارہی ہی میں ایک سال کیلئے قرضے کی ادائیگی موخر کرادیتا ہوں، سابق گورنرسندھ

منی لانڈرنگ کے 10ارب ڈالر روک کر بحران سے نکل آئے۔حکومت اپنے دعوے کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں 30ارب ڈالرکی کرپشن روکے،محمدزبیر

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:23

حکومت آئی ایم ایف کے پاس کیوں جارہی ہی میں ایک سال کیلئے قرضے کی ادائیگی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس کیوں جارہی ہی میں ایک سال کیلئے قرضے کی ادائیگی موخر کرادیتا ہوں۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کے دوران محمد زبیر نے موجودہ حکومت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت منی لانڈرنگ کے 10ارب ڈالر روک کر بحران سے نکل آئے۔

حکومت اپنے دعوے کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں 30ارب ڈالرکی کرپشن روکے، اس طرح 40ارب ڈالر حکومت کے پاس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

میں آپ کو آئی ایم ایف سے قرضوں کی ادائیگی ایک سال کے لیے موخر کروا دوں گا، آپ کو قرضے کیلئے آئی ایم ایف نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ سب کا احتساب بلاتفریق ہونا چاہئے، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر آئی ایم ایف کی شرائط لگتی ہیں، بجلی، گیس اور دوسری چیزوں کی قیمتیں مزید بڑھیں گی موجودہ حکومت نے سارا الزام پچھلی حکومتوں پر ڈال دیا ہے، ہم نہیں چاہتے تھے کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ہو۔محمد زبیر نے کہاکہ عمران خان کے لیکچر سے ہی ہم نے بہت کچھ سیکھا، حکومت اب عوام پر کیوں ظلم کرررہی ہی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات