سندھ ہائی کورٹ نے نثار مورائی سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مستردکردی

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:23

سندھ ہائی کورٹ نے نثار مورائی سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مستردکردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کے نیب ریفرنس میں نثار مورائی سمیت تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے بدھ کو نثار مورائی کے علاوہ عبدالسیعد اور امجد اقبال کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تینوں ملزمان کو جیل میں تمام سہولیات دی جائیں، جبکہ مزید علاج کے لیے ملزمان ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔