سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کی 90کمپنیوں کے جعلی اکائونٹس کا انکشاف

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:33

سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کی 90کمپنیوں کے جعلی اکائونٹس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید دلدل میں پھنس گئے، سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کی 90کمپنیوں کے جعلی اکائونٹس کا انکشاف ہوا ہے، جے آئی ٹی کو منی ٹرانزیکشن کے ثبوت مل گئے۔ذرائع کے مطابق سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جے آئی ٹی نے تحقیقات تیز کردی ہیں اور اہم ثبوت ملنے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم کو 14 کمپنیز کا سراغ لگانا تھا مگر اومنی گروپ کی 90 کمپنیز کے حوالے سے ثبوت ہاتھ آگئے ہیں، جے آئی ٹی کو پتا چلا کہ جعلی اکائونٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ایف آئی اے کی جانب سے گھیرا مزید تنگ کیا جانے لگا ہے اور مزید ہوشربا حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔