ْامریکہ ایران پر نئی اقتصاد ی پابندیوں کا فیصلہ واپس لے'صدر ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ

ڈونلڈ ٹرمپ طاقت کے بل بوتے پرتیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتے، بحران مزید بڑھے گا' خواجہ حبیب الرحمان

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:33

ْامریکہ ایران پر نئی اقتصاد ی پابندیوں کا فیصلہ واپس لے'صدر ایران پاک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈنے امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ میں عدم استحکام کے خاتمے کے لئے ایران پر نئی اقتصاد ی پابندیوں کا فیصلہ واپس لے،ڈونلڈ ٹرمپ طاقت کے بل بوتے پرتیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتے یہ کام صرف پابندیوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہوگا۔

اپنے بیان میں صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تیل کی عالمی منڈیوں کوعدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔کسی ملک کے خلاف بے بنیاد دعوئوں اورہتھکنڈوں سے مسائل کا حل ممکن نہیں کیونکہ اس وقت تیل پیدا کرنے والے ممالک کی بڑی تعداد پر پابندیاں عائد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف تیل پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے بلکہ وہ امریکی بلیک میلنگ کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا،ایران نے بارہا امریکی اقدامات کو چیلنج کیا اور حالیہ برسوں میں بھی اس نے پابندیوں کے سامنے قابل قدرمزاحمت دکھائی ہے۔

امریکہ، پابندیوں سے ایران کو نہیں جھکا سکتا اور نہ ہی ان پابندیوں سے ایرانیوں کی زندگی متاثر ہوگی۔ خواجہ حبیب الرحمان نے مزید کہا کہ ایران نے گزشتہ مہینوں کے دوران فی بیرل تیل جس کی قیمت کو کم سے کم 55 ڈالر مقرر ہونی تھی کو 80 ڈالر میں فروخت کیا ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ وہ امریکی پابندیاں ایران کا کچھ نہیں کرسکتیں۔