شیخ رشید کے ابتدائی پچاس روزمیں ایک ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی ' ترجمان

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:33

شیخ رشید کے ابتدائی پچاس روزمیں ایک ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء)شیخ رشید احمد کے بطور وزیر ریلویزابتدائی پچاس روزمیں محکمے نے گزشتہ مالی سال کی نسبت ایک ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ریلویزشیخ رشید احمد کی محنت رنگ لا رہی ہے۔پچاس روز میں آمدن کمانے کی استطاعت میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔وزیر ریلویزآمدن میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں