یورپی فیسٹیول میں میری فلم ’’مومل رانو ‘‘ کی نامزدگی ایک اعزاز کی بات ہے‘صباء قمر

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:41

یورپی فیسٹیول میں میری فلم ’’مومل رانو ‘‘ کی نامزدگی ایک اعزاز کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ یورپی فیسٹیول میں میری فلم ’’مومل رانو ‘‘ کی نامزدگی ایک اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوے منٹ دورانیے کی فلم میں اداکار احسن خان نے میرے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے اور یہ فلم پہلے بھی مختلف فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جا چکی ہے اور اب اگلے ماہ یورپی فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش پر بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دنیا بھر سے آئے ہوئے فلمی حلقوں کے ماہرین کو پسند آئے گی۔ صباء قمر نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی بین الاقوامی سطح پر ہونے والے فیسٹیول میں نمائش سے یہ تاثر مضبوط ہوتا جا رہاہے کہ پاکستان فلموں کی ٹیکنالوجی میں آگے کی طرف جا رہا ہے ۔