لوک ورثہ عجائب گھر پاکستان کے عظیم ثقافتی ورثے کا امین

پاکستانی قوم کے مسکن میں صدیوں سے موجود حسن اور زندگی کے جوش اور ولولوں کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:51

لوک ورثہ عجائب گھر پاکستان کے عظیم ثقافتی ورثے کا امین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) لوک ورثہ عجائب گھر پاکستان کے عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے، لوک ورثہ میں قائم یہ تاریخی میوزیم، آرٹ اور ثقافت سے تعلق رکھتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تفریحی مقام شکر پڑیاں کی پہاڑیوں میں قائم یہ میوزیم عوام کے لئے 1974ء میں کھولا گیا اور 2002ء میں لوک ورثہ ایک خود مختارادارہ بن گیا۔

میوزیم کئی عمارتوں پر مشتمل ہے، پاکستان کے تمام علاقوں سے رہنے سہنے سے متعلقہ تمام چیزیں یہاں بہترین طریقے سے نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔ پاکستانی قوم کے مسکن میں صدیوں سے موجود حسن اور زندگی کے جوش اور ولولوں کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ میوزیم ایک پارک کے اندر واقع ہے۔ کھلے علاقے میں ایک تھیٹر اور پاکستان کی سرزمین سے متعلق چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ثقافتی اشیا سے متعلق کچھ دکانیں ہیں لیکن اصل میوزیم ایک بہت بڑی عمارت کے اندر واقع ہے جس کے اندر مختلف کمروں میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے بارے میں چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔ اس عمارت کے اندر جانے کے لیے ٹکٹ لینا پڑتا ہے۔ البتہ طالب علموں کے لئے خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔ لوک ورثہ میں میوزیم کی دیواروں کو پلستر اس انداز میں کیا گیا ہے کہ جیسے دیہاتی گھروں میں مٹی میں توڑی ملا کر کمروں اور دیواروں کی لپائی کی جاتی ہے۔ لوک ورثہ میں سمعی اور بصری لائبریری بھی ہے جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کی آوازوں کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ ثقافت پر کتابیں اور موسیقی کی سی ڈیز خریدی بھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :