لوک ورثہ کے زیراہتمام سالانہ لوک میلہ 2 نومبر سے شروع ہوگا

ملک بھر سے ہنرمندوں، دستکاروں، فنکاروں، گلوکاروں اور رقاصوں کو مدعو کیا جائے گا

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:51

لوک ورثہ کے زیراہتمام سالانہ لوک میلہ 2 نومبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) لوک ورثہ کے زیراہتمام سالانہ لوک میلہ 2 نومبر سے شروع ہوگا۔ میلہ 11 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس سلسلہ میں سٹالز کی بکنگ کی جا رہی ہے جبکہ ملک بھر سے ہنرمندوں، دستکاروں، فنکاروں، گلوکاروں اور رقاصوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہر سال لوک ورثہ کے زیراہتمام لوک میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد جڑواں شہروں کے عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوک فنکاروں اور ہنرمندوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

میلے میں ملک بھر سے لوک فنکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ رواں سال میلے میں چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پویلینز بھی قائم کئے جائیں گے۔ اوپن ائیر تھیٹر میں علاقائی موسیقی کی محفلیں منعقد ہوں گی جبکہ روایتی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ میلہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ میلے کے اختتام پر فنکاروں، گلوکاروں، ہنرمندوں اور دستکاروں میں شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :