نیب نے شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہائوس میں پہنچایا ،ْ اپنے چیمبر میں لباس تبدیل

نیب نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی سارجنٹ آف آرمز کے حوالے کیا ،ْ ڈپٹی سارجنٹ آف آرمز نے دستاویزات پر دستخط کیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ملاقات ،ْ مختلف امورپر تبادلہ خیال

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:03

نیب نے شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہائوس میں پہنچایا ،ْ اپنے چیمبر میں لباس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہائوس پہنچایا ،ْاپوزیشن لیڈر نے اپنے چیمبر میں پہنچ کر لباس تبدیل کیا ،ْ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کی۔بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس پر انہیں نیب کی دو رکنی ٹیم نے انہیں لاہور سے بذریعہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 652اسلام آباد پہنچایا۔

(جاری ہے)

نیب نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی سارجنٹ آف آرمز کے حوالے کیا جبکہ ڈپٹی سارجنٹ آف آرمز نے حوالگی کیلئے دستاویزات پر دستخط کیے۔ بعد ازاں شہباز شریف نے اپنے چیمبر میں پہنچ کر لباس تبدیل کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دوسری جانب (ن )لیگ کے اراکان پارلیمنٹ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں پہنچے تاہم سیکیورٹی نے اندر جانے سے روک دیا۔ ملاقات کی اجازت ملنے پر مسلم لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔