پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب سروس عارضی معطلی کے بعد بحال

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:03

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب سروس عارضی معطلی کے بعد بحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن یوٹیوب کی سروس چند گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔صارفین کو رات سے یوٹیوب استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور یوٹیوب ایپ کھولنے پر500 internal server error کا پیغام موصول ہو رہا تھا۔سروس کی معطلی پر متعدد صارفین نے ٹوئٹر پر اپنی شکایات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صارفین نے مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں اور ساتھ ہی کمپنی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یوٹیوب، یوٹیوب ٹی وی اور یوٹیوب میوزک سروس معطل ہونے کی شکایت سے آگاہ کرنے پر صارفین کا شکریہ ادا کیا۔یوٹیوب نے سروس معطلی سے صارفین کو ہونے والی دشواری پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔یوٹیوب کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب بحال ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :