حکومت سیاسی انتقام میں پوری طرح ملوث ہے ،ْ رانا ثناء اللہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:03

حکومت سیاسی انتقام میں پوری طرح ملوث ہے ،ْ رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی انتقام میں پوری طرح ملوث ہے ،ْ ملک دشمن ٹولہ چار سال افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرتا رہا ،ْنہیں چاہتے کہ ملک میں عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے گرفتار کیا گیا۔

سیاسی انتقام میں حکومت پوری طرح ملوث ہے ،ْملکی حالات ایسے نہیں کہ عدم استحکام سے دوچار ہوجائیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک دشمن ٹولہ چار سال افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرتا رہا۔ نہیں چاہتے کہ ملک میں عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج پہلے ہی کریش کرچکی ہے ،ْڈالر بھی 135کا ہوگیا ۔انہوںنے کہاکہ ابھی احتجاج کو پارلیمنٹ اور جمہوری اداروں کے اندر رکھا ہے۔