احتساب کے عمل سے جمہوریت کو نہیں صرف موٹو گینگ کو خطرہ ہے.فواد چوہدری
اداروں پر تنقید کے بجائے یہ بتانا چاہیے کہ احتساب کے عمل کو کس طرح شفاف بنایا جائے. صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم بدھ 17 اکتوبر 2018 13:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے عمل میں شفافیت پر بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اس عمل کو روک نہیں سکتے، پاکستان کو گزشتہ 10 سالوں میں اس حالت پر پہنچانے والوں کا اگر احتساب کا وقت آیا ہے تو اس میں نرمی نہیں آنی چاہیے بلکہ اسے آگے بڑھنا چاہیے. فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب میں شفافیت کے عمل پر بات چیت ہونی چاہیے، احتساب کے قانون میں اگر ترمیم چاہتے ہیں تو اسے سامنے لانا چاہیے کیونکہ اس عمل میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے. وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اعظم یا وفاقی کابینہ کا احتساب کے فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں اور قانون میں لکھا ہوا ہے کہ چیئرمین کا اختیار ہے کہ وہ اس معاملے میں کیا چاہتے ہیں اور گزشتہ 10 برسوں میں احتساب کے قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی. انہوں نے مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہم آپ کے رسم و رواج کو آگے نہیں لے جانا چاہتے بلکہ ملک میں بہتری لانا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ شور شرابا کرنے یا ہنگامہ آرائی کرنے سے احتساب کا عمل رک جائے گا تو ایسا نہیں ہے، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ 50 لوگ جیل میں ہونے چاہیئں یہ جھگڑا انہیں 50 لوگوں نے ڈالا ہوا ہے، انہوں نے جو پاکستان کا پیسہ چوری کیا ہے وہ پیسہ ہم واپس لائیں گے. فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی حالت ایسی کردی کہ کوئی ادارہ منافع میں نہیں ہے، پی آئی اے پر 406 ارب کا قرضہ ہے اور ہر مہینے 2 ارب کا نقصان کر رہی ہے، 2013 میں گیس کے محکمے کا کوئی خسارہ نہیں تھا لیکن 5 سال میں اربوں روپے کا خسارہ پہنچ گیا ہے. انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، خطرہ صرف موٹو گینگ کو ہے اور یہ گینگ جتنا شور مچا لے احتساب کا عمل نہیں رکے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تیزی آئے گی. ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو کوئی جگہ نہیں مل رہی اور بہت جلد پاکستان کے لوگوں کے لیے خوشخبری آنے والی ہے. مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ آج ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت ہماری حکومت سنبھالنے کے وقت سے کم ہے، ہاں گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جو عام صارف کے لیے صرف 10 فیصد ہے اور اس سے عام آدمی کو کوئی فرق نہیں پڑھنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ کچھ مقامات پر جعلی مہنگائی کی گئی، جسے صوبوں کو کںٹرول کرنا چاہیے تھا، اس حوالے سے وزیر اعظم نے میکانزم پر عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا ہے.
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.