مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے راجہ ظفر الحق کی قیادت میں اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کئے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:16

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے راجہ ظفر الحق کی قیادت میں اپوزیشن کی ریکوزیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کی قیادت میں بدھ کو اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کئے گئے ایوان زیریں کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز سے قبل ہی سینیٹر راجہ ظفر الحق‘ چوہدری تنویر خان‘ ڈاکٹر آصف کرمانی‘ مشاہد اللہ خان‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم‘ بیرسٹر جاوید عباسی‘ نزہت صادق‘ ڈاکٹر مصدق ملک‘ عائشہ رضا فاروق‘ سعدیہ عباسی‘ سردار یعقوب خان ناصر‘ حاصل بزنجو سمیت دیگر سینیٹرز نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھتی۔