قومی اسمبلی کے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس کی کارروائی چلانے کے لئے پینل آف چیئر پرسنز کی نامزدگی

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:16

قومی اسمبلی کے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس کی کارروائی چلانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس کی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں کارروائی چلانے کے لئے پینل آف چیئر پرسنز کی نامزدگی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کے آغاز پر تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد پینل آف چیئر پرسن کے ناموں کا اعلان کیا جن میں سیّد فخر امام‘ سردار نصر اللہ خان دریشک‘ محمد پرویز ملک‘ سیّد نوید قمر‘ اسد محمود اور اسلم بھوتانی شامل ہیں جو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں ایوان کی کارروائی چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :