پاکستانی ٹیم ایشین سیونز ویمن رگبی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کل برونائی روانہ ہوگی

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:16

پاکستانی ٹیم ایشین سیونز ویمن رگبی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کل برونائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان ویمن سیونز رگبی ٹیم ایشین سیونز ویمن رگبی ٹورنامنٹ2018 میں شرکت کے لئے کل 18 اکتوبر کو برونائی روانہ ہوگی۔پاکستانی ویمن رگبی ٹیم 20 اور 21 اکتوبر کو برونائی میں ایشین رگبی ویمن سیونز ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، ٹورنامنٹ میں پاکستان رگبی ٹیم کے علاوہ برونائی، گوام، بھارت، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، نیپال، فلپائن اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جویریہ کو ٹیم کا کپتان اور آمنہ سراج کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کی کپتان جویریہ کے مطابق ویمن سیونز رگبی ٹیم ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے بھرپور تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ قومی ٹیم کو نئی ویمن کوچ سوزن ڈاؤسن ٹریننگ کروارہی ہیں۔ سوزن ڈاؤسن کا تعلق آک لینڈ کے پریمیئر رگبی کلب سے ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں ۔ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :