وفاقی انشورنس محتسب کے ادارے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:21

وفاقی انشورنس محتسب کے ادارے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی انشورنس محتسب پر زور دیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی انشورنس محتسب کا لوگوں کو انصاف کی فراہمی میںانتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے اس امر کی ضرورت کو اجاگر کیا کہ صارف کو کلیم مسترد ہونے پر اپیل سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔