ننھی زینب کو جنسی تشدد کے بعدقتل کرنے کا واقعہ رواں سال جنوری میں پیش آیا تھا
لاش کوڑے کے ڈھیر سے ملنے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ،قصور میں پر تشدد مظاہروں میں پولیس فائرنگ سے دو افراد جا ں بحق بھی ہوئے پولیس نے 23جنوری کو ملزم عمران کی گرفتاری کا دعوی کیا،17 فروری کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی
بدھ 17 اکتوبر 2018 14:21
(جاری ہے)
23 جنوری کو پولیس نے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم عمران کی گرفتاری کا دعوی کیا۔17 فروری کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور کی 7 سالہ زینب سے زیادتی و قتل کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت سنادی تھی جسے ملکی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل قرار دیا گیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم عمران کو کل 6 الزامات کے تحت سزائیں سنائی تھیں۔مجرم عمران کو ننھی زینب کے اغواء ، زیادتی اور قتل کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت 4،4 مرتبہ سزائے موت سنائی گئی۔دوسری جانب عمران کو زینب سے بدفعلی پر عمرقید اور 10 لاکھ روپے جرمانے جبکہ لاش کو گندگی کے ڈھیر پر پھینکنے پر7سال قید اور 10 لاکھ جرمانیکی سزا بھی سنائی گئی تھی۔مجرم دیگر کمسن بچیوں سے پیش آنے والے واقعات میں بھی ملوث پایا گیا اور اسے زینب سمیت 8 بچیوں تہمینہ، ایمان فاطمہ، عاصمہ، عائشہ آصف، لائبہ اور نور فاطمہ کے قتل کیس میں مجموعی طور پر 21 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنائی گئی تھی ۔مجرم نے سزا کے خلاف پہلے لاہور ہائی کورٹ اپیل دائر کی جو مسترد ہوئی اور بعد میں سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی جسے جون میں سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا اورصدر مملکت کی جانب سے بھی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد 12 اکتوبر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.