پنجاب کے نئے بجٹ2018-19میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے‘حافظ عمار یاسر

نیا بجٹ صوبے کی پائیدارترقی کا محور اورعوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا گیا، فنڈ ز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کی بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:21

پنجاب کے نئے بجٹ2018-19میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے‘حافظ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ پنجاب کے نئے بجٹ2018-19میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،پنجاب کانیا بجٹ صوبے کی پائیدارترقی کا محور اورعوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے ریکارڈ فنڈز رکھے اور جنوبی گئے ہیں۔

پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے بڑے پروگراموں پر عملدرآمد جاری رہے گا۔انہوںنے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ، اسی لئے نئے بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں۔تعلیم ،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اوردیگر سماجی شعبوں کیلئے مزید فنڈز رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات اور زرعی شعبے کی ترقی اور کسان کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ صوبے کے عوام کو معیاری تعلیمی و طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے جسے ہر صورت پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رواںمالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگااورتمام وسائل عوام کی امانت ہیں اور ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں- انہوںنے کہا کہ فنڈ ز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کی بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس سے نہ صرف منصوبے مقررہ مدت میں مکمل بلکہ عوام بھی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں گے ۔

انہوں نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر خزانہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔