ڈی آر سی عوام الناس کے مسائل قلیل مدت میں حل کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہے‘واحد محمود

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:29

مردان۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) آپ لوگ دلوں کو جوڑنے والا کام کر رہے ہیں جس کا اجر عظیم اللہ تعالی دے گا، ڈی آر سی (ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) عوام الناس کے مسائل قلیل مدت میں حل کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود پی ایس پی ،تفصیلات کے مطابق تمام سرکل ڈی آر سیزکیلئے ڈی پی او آفس میں کارکردگی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی پولیس سربراہ،تمام سرکل ڈی آر سیز کے چیئرمین اور ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ آپ لوگ دلوں کو جوڑنے والا کام کر رہے ہیں جس کا اجر عظیم اللہ تعالی دے گا، ڈی آر سی عوام الناس کے مسائل قلیل مدت میں حل کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہے، آپ لوگ بغیر کسی تنخواہ اور لالچ کے عوامی مسائل حل کر رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے، ڈی آر سی کمیٹی ایک آئینی دستوری اور قانونی ادارہ ہے اس کیلئے صوبائی اسمبلی میں باقاعدہ قانون سازی کی گئی ہے یہ پختونوں کے جرگہ کلچر کا آرگنائز فورم ہے جس سے عدالتوں پر کافی بوجھ کم ہوا ہے ڈی آر سی نہ صرف ہماری ضرورت ہے بلکہ ہماری روایات اور شان کی عکاسی بھی کرتا ہے۔