قائداعظم فسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ پرسوں شروع ہوگا

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:29

قائداعظم فسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ پرسوں شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ پرسوں جمعہ سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور وائٹس کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا۔ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں فاٹا اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور کے آر ایل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ گروپ بی میں ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں کراچی وائٹس اور لاہور بلیو کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔ پنڈی سٹیڈیم میں راولپنڈی اور ملتان کی ٹیموں کا ٹکرائو ہوگا۔

(جاری ہے)

مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ قائد اعظم کرکٹ ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور وائٹس، سوئی نادرن گیس پائپ لائینز، پشاور، کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، اسلام آباد، حبیب بینک، فاٹا اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، پاکستان واپڈا، راولپنڈی، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز، ملتان، پی ٹی وی، لاہور بلیو اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل مرحلہ یکم نومبر سے جبکہ فائنل میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔