قائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی میں این بی پی اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں اپنے، اپنے گروپوں میں سرفہرست

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:29

قائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی میں این بی پی اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں اپنے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں اپنے، اپنے گروپوں میں سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی کی ٹیم 10 پوائنٹس اور حبیب بینک لمیٹڈ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح گروپ بی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ پی ٹی وی اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔