مختلف ٹیچنگ کیڈرز کی غیر حتمی میرٹ لسٹیں گرلز ہائی سکول نمبر 2 ہری پور میں آویزاں

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) مختلف ٹیچنگ کیڈرز کی غیر حتمی میرٹ لسٹیں گرلز ہائی سکول نمبر2 ہری پور میں آویزاں کر دی گئی ہیں، میرٹ لسٹو ں پر اعتراضات 23 اکتوبر تک ڈی ای او زنانہ آفس میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ) سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق سی ٹی، ڈی ایم، پی ای ٹی، اے ٹی، ٹی ٹی، قاریہ اور پی ایس ٹی کیڈرز کی غیر حتمی میرٹ لسٹیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر2 ہری پور میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔

وہ تمام خواتین امیدوار جنہوں نے مذکورہ پوسٹوں کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر2 ہری پور میںانٹرویو دیا تھا وہ ان میرٹ لسٹوں کو دیکھ لیں اور کسی قسم کے عذر اعتراض کی صورت میں اپنی اپیلیں 23 اکتوبر تک ڈی ای او (زنانہ) آفس میں سپرنٹنڈنٹ کے پاس جمع کروا دیں تاکہ فائنل اور حتمی میرٹ لسٹ تیار کی جا سکے، بعد میں کسی بھی فورم پر کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔