مانسہرہ پولیس نے راہزنوں کے بین الاضلاعی گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:34

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) مانسہرہ پولیس نے راہزنوں کے بین الاضلاعی گروہ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سٹریٹ کرائمز اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کو بکریال سٹی سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کو دیگر تھانوں کے حوالہ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی شنکیاری راجہ محبوب نے یہاں بتایا کہ ملزمان نے فضل الرحمن سمیت دیگر راہگیروں اور تاجروں کو اپنی لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔

گذشتہ روز فضل الرحمن کو روک کر نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان خورشید، واجد، عطاء الرحمن اور معروف کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ خورشید ابھی تک فرار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان دیگر علاقوں میں بھی وارداتوں میں مطلوب ہیں تاہم دوران ریمانڈ اہم انکشاف بھی متوقع ہیں۔