Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے کونسل آف بزنس کے رہنمائوں کی ملاقات

معیشت کے استحکام، صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی، برآمدات کے فروغ میں درپیش مسائل کی نشاندہی، تجاویز پیش کیں وزیر خزانہ، مشیر برائے تجارت، چیئرمین سرمایا کاری بورڈ، گورنر سٹیٹ بینک اور سینئر حکام ملاقات میں موجود تھے

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:46

وزیراعظم عمران خان سے کونسل آف بزنس کے رہنمائوں کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے کونسل آف بزنس کے رہنمائوں نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں محمد علی ٹبہ، بشیر علی محمد، ثاقب شیرازی، ثمینہ رضوان، بابر بدات، خاور انور خواجہ اور دیگر ممتاز کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر خزانہ اسدعمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین، گورنر سٹیٹ بینک اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔ کاروباری رہنمائوں نے معیشت کے استحکام، صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے لئے درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کی اور اس حوالہ سے تجاویز پیش کیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات