چین کا ملک کی مزید 85 کائونٹیز میں سے غربت کے خاتمے میں کامیابی کا اعلان

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) چین نے کہا ہے کہ ملک کی مزید 85 کائونٹیزمیں سے غربت کا خاتمہ کردیا گیا ہے جو 2020 ء تک ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ کونسل کے گروپ برائے انسداد غربت و ترقی کی جانب سے 17 اکتوبر کو منائے جانے والے پانچویں سالانہ نیشنل پاورٹی ریلیف ڈے کے موقع پر جاری رپورٹ کے مطابق 2015 ء میں حکومت کی جانب سے انسداد غربت مہم کے آغاز سے اب تک غربت سے پاک ہونے والی کائونٹیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے،اس مہم کے دوران اب تک 153 کائونٹیز سے غربت کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر کسی کائونٹی کی 2 فیصد سے کم آبادی غربت کی لائن سے نیچے یعنی اس کی فی کس سالانہ آمدنی 2300 یوان (333 امریکی ڈالر) سے کم ہے تو وہ کائونٹی غربت سے پاک تصور کی جائے گی۔اسی طرح ملک کے کم ترقی یافتہ مغربی علاقوں میں اگر کسی کائونٹی میں 3 فیصد سے کم افراد غربت کی لائن سے کم آمدنی کمارہے ہیں تو اس کائونٹی کا نام بھی غریب کائونٹیز کی فہرست سے نکال دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :