Live Updates

ہمارا پہلا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ،صوبے کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے‘سردار عثمان بزدار

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:50

ہمارا پہلا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ،صوبے کی یکساں ترقی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا پہلا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی اور صوبے کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے ،غریب عوام کی حالت زار میں بہتری کے لئے اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے وسائل فراہم کئے گئے ہیں، سابق دورمیں نمائشی منصوبوں پر توجہ دی گئی مگر تحریک انصاف نے عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے، یہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح الفاظ کی جادوگری نہیں، ہمارے بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں اور صوبے کی عوام کی خوشحالی پر فوکس کیا گیا ہے۔

موجودہ حالات میں اس سے بہتر اور متوازن بجٹ پیش نہیں کر سکتی تھی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارنے معاشرے سے غربت و افلاس کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ غربت معاشرے میں بگاڑ اور امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے، دکھی انسانیت کی خدمت اور افلاس میں کمی لانا انسانیت کی اعلی اقدار ہے، یہ دن غربت اور محرومی کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور نادار افراد کی حلال رزق سے امداد کرنا دین اسلام کا اولین درس ہے ، نئے پاکستان میں غربت اور افلاس کے خاتمے کے لئے مخلصانہ اقدامات ہوں گے، غربت سے متعلق مسائل میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات اورمثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ عثمان بزدار نے بھی کہا کہ معاشرے میں معاشی ناہمواری ختم کرکے غربت کے ناسور کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

معاشرے سے غربت کے مکمل خاتمہ کیلئے مربوط انداز میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، غریب عوام کی حالت زار میں بہتری کے لئے اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، معاشرے سے افلاس کے خاتمے کیلئے کوششیں معاشرے کے ہر فرد کی اخلاقی و سماجی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم مساوات کے خاتمے کے لئے مذہبی رہنمائوں، علماء اور میڈیا کا کردار بھی خاص اہمیت کا حامل ہے، آج ہمیں اس امر کا اعادہ کرنا ہے کہ محروم افراد کی فلاح وبہبود کے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات