Live Updates

ایم کیو ایم رہنمائوں کے خلاف لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس، تفتیشی افسر نے 10دن کی مہلت مانگ لی

مدت جتنی بھی ہو اگلا دور ڈونکی کنگ کاہے، کھوتا ملک کو اچھا چلا سکتا ہے، چینل سے کہنا ہوگاکہ وہ ڈانکی کنگ ادھار پر دے، ڈاکٹرفاروق ستار دوبڑی جماعتوں نے قوم کومایوس کیا ہے جبکہ تیسری بڑی جماعت بھی قوم کومایوسی کی دلدل میں لے جارہی ہے، عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:51

ایم کیو ایم رہنمائوں کے خلاف لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ایم کیو ایم رہنمائوں کے خلاف لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں نئے تفتیشی افسر نے کراچی کی سیشن عدالت سے 10 دن کی مہلت مانگ لی ہے۔بدھ کوایم کیو ایم رہنمائوں کیخلاف لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعتجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میںہوئی۔ایم کیوایم پاکستان کے سینئررہنماڈاکٹر فاروق ستارعدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت کیس کے نئے تفتیشی افسر نے عدالت سے 10 دن کی مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو10 دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار پر نیو ٹائون اور سولجر بازار تھانے میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگومیں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ مدت جتنی بھی ہو اگلا دور ڈونکی کنگ کاہے، کھوتا ملک کو اچھا چلا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جعلی بینک اکائونٹس سے پیسے نکل رہے ہیں، اسی لیے کہتے ہیں کہ اللہ جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کے دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف میں جانے کی تیاری کررہی ہے، لگ رہاقوم کومہنگائی کی دلدل میں ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے،عام شہری ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل نہیں رہاڈالر کی اڑان قابو میں نہیں آرہی، جبکہ گیس کے نرخ آسمان پر چلے گئے ہیں، مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی ہے۔

فاروق ستار نے کہاکہ دوبڑی جماعتوں نے قوم کومایوس کیا ہے جبکہ تیسری بڑی جماعت بھی قوم کومایوسی کی دلدل میں لے جارہی ہے۔عمران خان سے اپیل ہے کہ ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے گا، وڈیروں اور جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔39لاکھ لوگوں کے نام آئے تھے جنہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے چینل سے کہنا ہوگاکہ وہ ڈانکی کنگ ادھار پر دے شاید وہ ملک کو بہتر چلا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو بہتر بنانا اورتفتیشی عمل میں بہتری کی گنجائش ہے۔ اب توملک میں جعلی اکائونٹس بھی سامنے آرہے ہیں، حکومت سے گزارش ہے دعوی کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات