غزہ،اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا

ابو شلاش کو اسرائیلی فوج نے بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران گولیاں ماری تھیں ،ْترجمان

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا ۔ غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز 27 سالہ صدام العبد محمد ابو شلاشل زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ابو شلاش کو اسرائیلی فوج نے بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران گولیاں ماری تھیں جس نے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ شہید کا تعلق غزہ کے علاقے جبالیا سے بتایا جاتا ہے ،ْوہ ساحلی علاقے بیت لاھیا میں غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کیلئے جمع ہونے والے شہریوں میں موجود تھا جب قابض فوج نے ان پر فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :