عراق میں ایزدیوں سے تعلق رکھنے والی مزید ایک اجتماعی قبر دریافت کرلی گئی

ہلاک افراد داعش کی جانب سے قتل کیے جانے والوں سے ہے ،ْ لیفٹیننٹ کریم الاعبیدی کی گفتگو

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) عراق میں ایزدیوں سے تعلق رکھنے والی مزید ایک اجتماعی قبر دریافت کرلی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کریم الا عبیدی نے بتایا کہ تلعفرکے علاقے سے منسلک گاؤں قصر الا مہراب میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں ایزدیوں کی لاشیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس قبر میں 15 ایزیدیوں کی نعشوں کی موجودگی کا ذکر کرنے ہوئے عبیدی نے کہا کہ ہلاک شدگان کا تعلق ایزیدیوں کو داعش دہشت گرد تنظیم کی جانب سے موصل کی مغربی تحصیل سنجار سے تلعفر لے جاتے ہوئے وہاں پر قتل کیے جانے والوں سے ہے۔

داعش نے اگست 2014 میں سنجار پر دھاوا بول کر ایزدیوں کا قتل عام کیا اور انہیں اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ سنجار سے داعش کا صفایا کیے جانے کے بعد سے اب تک 68 اجتماعی قبروں سمیت تقریباً ایک ہزار 600 نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔