مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات بری طرح ناکام ،ْ زیادہ تر ووٹرز کا پولنگ اسٹیشن کا رخ کر نے سے گریز کیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات بری طرح ناکام ہوگئے اور زیادہ تر ووٹرز نے پولنگ اسٹیشن کا رخ کرنے سے گریز کیا۔عالمی میڈیا کے مطابق 4 مراحل پر مشتمل بلدیاتی انتخابات کے آخری حصے میں سری نگر اور ملحقہ علاقوں میں ہونے والی پولنگ میں 4 فیصد سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بھارتی حکومت کے مخالف حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں ،ْ حکومت کی حمایتی جماعتیں مثلاً نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھارتی آئین میں کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے پر مذکورہ انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کے پیشِ نظر وادی میں مزید 40 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا تھا۔