صدر ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ کی ملاقات

وفاقی انشورنس محتسب لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔صدر مملکت

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی انشورنس محتسب لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یہ بات وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ سے ملاقات کے دوران کی۔ انھوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صارف کو کلیم مسترد ہونے پر اپیل سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔ اس موقع پر وفاقی انشورنس محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔