پانی کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا

ربیع سیزن میں پانی کی طلب پوری کر نے کے لئے ہارون آباد سمیت پنجاب بھرکی نہروں کی پندرہ روزہ بند ش کے فیصلے پر عملدر آمد شروع ہو گیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پانی کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا ۔ربیع سیزن میں پانی کی طلب پوری کر نے کے لئے ہارون آباد سمیت پنجاب بھرکی نہروں کی پندرہ روزہ بند ش کے فیصلے پر عملدر آمد شروع ہو گیا ۔ہارون آباد اور گردونواح میںنہری پانی کی شدیدقلت سے کپاس کی فصل سمیت دیگر فصلات بھی تباہ ہو گئی ۔نہروں کی سالانہ وارہ بندی سے فصلات بروقت سیراب نہ ہونے سے کاشتکار شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہو جائے گئے ۔

کاشتکاروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گا اور اجناس کی پیداوار میں شدید کمی کے خطرات منڈلانے لگے ۔ اور اربوں روپے کی فصلات تباہ وبر باد ہو جائیں گئی ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر اور گردونواح میں سر کاری اعلامیہ نہروں کی وارہ بندی کے حوالہ سے کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی نہر ہاکڑہ میں تقریباً گیارہ سو کیوسک کے قریب پانی چھوڑا جاتا ہے جوکہ آٹا میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے جبکہ اس کا منظور شدہ پانی تین ہزار کیوسک ہے انتہائی کم پانی چھوڑنے جانے کے باعث گردونواح کی متعدد نہریں بند پڑی تھیں ۔

(جاری ہے)

نہروں کی سالانہ بندش سے فصلات بروقت سیراب نہ ہونے سے کاشتکار شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہو جائے گئے ۔کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :