سرگودھا شہر میں پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہیوی مشینری ویکسیلیٹر کا ہیڈ ٹوٹ جانے سے کاروائی روک دی گئی

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء)سرگودھا شہر میں پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہیوی مشینری ویکسیلیٹر کا ہیڈ ٹوٹ جانے سے کاروائی روک دی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق انسداد تجاوزات کی ایک ٹیم ویکسیلیٹر کی مدد سے شاہین چوک کے بعد لیاقت مارکیٹ سائیکل بازار میں پختہ تجاوزات کو مسمار کرنے میں مصروف تھی کہ ایک ناجائز بیسمنٹ کے بعد دوسری بیسمنٹ کا لینے توڑنے میں مصروف ویکسیلیٹر مشین کا ہیڈ ٹوٹ گیا جس پر مشین کی مرمت کے لئے آپریشن کو روک دیا گیا جو کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو گا۔