نیشنل بینک انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کورنگی نے جیت لی

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) تیسری نیشنل بینک انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کا بوائز ٹائٹل ڈسٹرکٹ کورنگی جبکہ گرلز کا فائنل ایسٹ کے نام رہا ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیمیں مینز اور ویمنز دونوں میں رنر اپ رہیں ،کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس پر ختم ہونے والی تیسری این بی پی انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کا فائنل ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے مابین کھیلا گیا جس میں کورنگی نے سخت مقابلے کے بعد2-1سے کامیابی سمیٹ کر گزشتہ سا ل کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا جبکہ سینٹرل مینز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کر سکی ،ویمنز کیٹیگری کے فائنل میں ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تیسری پوزیشن کے میچوں میں بوائز میں ایسٹ نے ملیر اور گرلز میں ملیر نے کورنگی کو شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مینز کے سیمی فائنل مقابلوں میں ڈسٹرکٹ کورنگی نے ملیر کو اور سینٹرل نے ایسٹ کو شکست دی تھی جبکہ گرلز میں سینٹرل نے ملیر کو اور ایسٹ نے کورنگی کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن مستقل مزاجی سے اپنے ایونٹس منعقد کر رہی ہے جس سے میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ ٹگ آف وار سندھ کی واحد ایسوسی ایشن ہے جو اپنے کلینڈر ایئر کے مطابق ایونٹ منعقد کر رہی ہے ۔

سندھ کے سیکریٹری جاوید اقبال نے کہا کہ انٹر ڈویژنل سندھ ٹگ آف وار چیمپئن شپ تین نومبر کو لاڑکانہ میں شیڈول کی گئی ہے جس کے لئے تمام ڈویژن اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ بہترین ایونٹ ہو سکے ۔کراچی کے صدر محسن علی خان نے کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں کامیابی پر میں ڈسٹرکٹ کورنگی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ انٹر ڈویژنل چیمپئن شپ میں کراچی کی بہترین اور مضبوط ٹیم تیار ہو گی جو اس ایونٹ میں فتح سمیٹے گی ۔

اس موقع پر ایس او اے کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،نائب صدر گلفرا زاحمد خان،کامل حسن نے بھی کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیز تقسیم کیں ۔س موقع پر ٹیکنیکل ڈائرکٹرکمانڈر (ر) محفوظ ،آرگنائزنگ سیکریٹری انتصار حیدر،محمد ندیم ،وقار احمد ،ضمیر جعفری،رفعت جہاں،حمیرا صدیقی،عظمیٰ صدیقی،نعمان الدین،نصرت حسین ،عامر صدیقی ،خالدہ افتخار،ایم اصغر،امبر نذیر،مس عائشہ،تنویر ارشد،اختر شاہین ،جاوید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :