سلمان خان نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر میرا ریپ کیا۔ معروف بھارتی ماڈل کا الزام

فلم 'سلطان'کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور ان کے بھائیوں نے میرے ساتھ نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی۔ پوجا مشرا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اکتوبر 2018 15:10

سلمان خان نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر میرا ریپ کیا۔ معروف بھارتی ماڈل ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2018ء) حال ہی میں سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے خلاف ''می ٹو'' مہم کا آغاز ہوا۔ اس مہم کے تحت سوشل میڈیا پر کئی اداکارؤں ، گلوکارؤں اور دیگر اہم شخصیات نے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات بیان کیے۔جس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ بالی وڈ انڈسٹری میں کام کرنے والی اداکاروں کو کس طرح سے معروف اداکار جنسی طور پر ہراساں کرتے رہے۔

اور اب معروف ماڈل اور وی جے پوجا مشرا بھی می ٹو مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔جنھوں نے سلمان خان اور ان کے بھائیوں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا مشرا نے کہا فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور ان کے بھائی ارباز خان اور سہیل خان نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلمان خان اور ان کے بھائیوں نے مجھے کئی موقوں پر جنسی طور پر ہراساں کیا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں میرا ریپ کیا۔

پوجا مشرا نے اداکار شتروگن سنہا پر بھی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھ پر کالا جادو بھی کیا۔

اور نہ صرف یہ بلکہ شتروگن سنہا نے میرا موبائل اور لیپ ٹاپ بھی ہیک کیا تا کہ وہ میرے تخلیقی آئیڈیاز کو چرا سکیں۔اور انہی تخلیقی آئیڈیاز کی وجہ سے انہوں نےا پنی بیٹی سناکشی سنہا کا کیرئیر بنایا۔ پوجا مشرا نے سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائکہ اروڑا کو حاسد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی شہرت سے جلتی تھی۔ملائکہ نے انڈسٹری میں آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے مجھے ہراساں کیا۔

خیال رہے اس سے قبل سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ نے بھی اس مہم کو فروغ دیتے ہوئے اپنی کہانی بیان کی تھی۔سومی علی نے کہا کہ مجھے 14 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سومی علی نے اپنے پیغام میں کہاکہ مجھے 5 سال کی عمر میں جنسی تشدد اور 14 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ میں ان سب خواتین کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس معاملے پر آواز اُٹھائی یا جو اس معاملے پر آواز اُٹھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔