Live Updates

حکومت کا عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں

بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اکتوبر 2018 15:47

حکومت کا عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2018ء) :حکومت کا عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں، بجلی کی قیمت میں 5روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

تقسیم کار کمپنیوں کے بقایا جات بھی شامل کیے جائیں گے۔نیپرا نے درخواست سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو بھجوا دی ہے۔نیپرا کی درخواست پر سماعت 24اکتوبر کو ہو گی۔ واضح رہے دو روز قبل خبر موصول ہوئی تھی کہ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ بجلی صارفین سے اس اضافے کے تحت تقریباً چار سو ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بجلی کےنرخوں میں اضافہ سال17-2016ء اور18-2017 ء کے لیے تجویز کیا گیا ۔یاد رہے کہ رواں ماہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ضمنی انتخاب سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ ضمنی انتخابات سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو موخر کر دیا جائے کیونکہ اس اضافے سے ضمنی انتخاب میں پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جس کے بعد فیصلہ کچھ دیر کے لیے موخر تو کیا گیا لیکن 3 اکتوبر 2018ء کو بجلی کی قیمتوں میں 1روپیہ 16 پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا۔ جس کے تحت رواں ماہ صارفین 16 ارب روپے اضافی ادا کرنا ہو گے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد حکومتی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کل ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو دیکھ کر بھی یہی اندازہ لگایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے گذشتہ 60 دنوں کے دوران کیے گئے فیصلے بھی نتائج پر اثر انداز ہوئے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی دیکھ کر عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور یوں ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو نقصان اُٹھانا پڑا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات