پاک ایران سرحدی اضلاع کے حکام کا ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:08

پاک ایران سرحدی اضلاع کے حکام کا ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی کے ..
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاک ایران سرحدی اضلاع کے حکام نے ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ تفتان لیویز حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان حبیب ناصر کی قیادت میں فرنٹیئر کور اور لیویز حکام نے ایرانی علاقے لُولکدان میں جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایرانی علاقے میرجاوا کے مرزبان درجہ دوئم رحمت اللہ آندیش نے واقعے کے متعلق پاکستانی حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔

پاکستانی حکام نے ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا کو پاک ایران سرحد پر حالات خراب کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے دہشت گرد گروپوں کی سرکوبی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ ایرانی حکام نے پاکستانی حکام سے مغوی ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کی۔ پاکستانی حکام نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :