Live Updates

وزیراعظم ہاؤس میں نیلامی کیلئے پیش 49 میں سے صرف ایک ہی گاڑی فروخت

اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کی جائے گی ،ْ آئندہ گاڑیوں کی نیلامی وزیراعظم ہاؤس کے بجائے آئی نائن ڈرائی پورٹ پر کی جائیگی ،ْ کسٹم حکام

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:31

وزیراعظم ہاؤس میں نیلامی کیلئے پیش 49 میں سے صرف ایک ہی گاڑی فروخت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیوں کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بدھ کو ہوا تاہم نیلامی کے دوران 49 گاڑیوں میں سے صرف ایک ہی گاڑی فروخت کی جاسکی۔وزیراعظم ہاؤس کے زیراستعمال گاڑیوں کی نیلامی کے دوسرے مرحلے میں 49 گاڑیوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا جن میں بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

نیلامی کا آغاز دن 12 بجے شروع ہوا جس کے دوران صرف ایک گاڑی 90 لاکھ روپے میں نیلام ہوسکی اور دوپہر 2 بجے نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کی جائے گی اور آئندہ گاڑیوں کی نیلامی وزیراعظم ہاؤس کے بجائے آئی نائن ڈرائی پورٹ پر کی جائے گی۔کسٹم حکام کے مطابق وزیراعظم ہاؤس تک لوگوں کی رسائی آسانی سے ممکن نہیں اور لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ان گاڑیوں میں خصوصیات ہیں، اس لیے قیمت زیادہ ہے۔یاد رہے کہ گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں 102 گاڑیاں رکھی گئیں تھیں جس میں سے 62 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات