مقبوضہ کشمیر، پٹن میں گرینیڈ حملے میں ایک افسر سمیت تین پولیس اہلکار زخمی

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:34

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں آج بھارتی پولیس کے ایک ناکے پر گرینیڈ کے حملے میں ایک افسر سمیت تین پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نامعلوم حملوں آوروں نے پٹن میںپولیس کی ناکہ پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس سے ڈی ایس پی ظفر احمد اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے ترجمان نے سرینگرمیں کہاکہ نامعلوم حملہ آوروں نے پٹن میں ایک ناکہ پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ظفر احمد سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ تینوںزخمیوں کوعلاج کے لیے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔