پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے کے شیدائی بابا جی کو پکڑ لیا

60 سالہ ملزم یوسف موٹر سائیکل چوری کرنے میں سنچری مکمل کر چکے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اکتوبر 2018 16:11

پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے کے شیدائی بابا جی کو پکڑ لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2018ء) گذشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرزنے کم عمر لڑکوں اور بچوں سے وارداتیں کرانا شروع کرد یں۔تاہم موٹرسائیکل چوری کرنے میں بزرگ شخص بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے موٹرسائیکل چوری کرنے والے 60 سالہ شخص کو پکڑ لیا ہے۔فیروز آباد پولیس نے شاہراہ فیصل پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے کی واردات میں ملوث ساتھ سالہ ملزم یوسف کو گرفتار کیا۔

بابا جی نے موٹر سائیکل چوری کرنے میں بڑوں بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا کیونکہ انہوں نے موٹر سائیکل چوری کرنے کی سنچری مکمل کر لی ہے۔فیروزآباد پولیس نے چور باباجی سے 22 موٹر سائیکلیں بھی بر آمد کروا لی ہیں۔جب کہ ملزم یوسف اب تک 100سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

شاپنگ سنٹرز کے باہر کھری موٹر سائیلیں تو بابا جی کی فیورٹ ہوتی تھیں۔

بابا جی نے پولیس کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکل چوری کر کے بدین اور ٹھٹہ میں سات سے آٹھ ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔خیال رہے کراچی میں موٹر سائیکل لفٹر کا کم عمر لڑکوں سے وارداتیں کراوانے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔۔واٹر پمپ کے نزدیک واقع یوسف پلازہ کے قریب سے 15 سالہ ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔۔کم عمر ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ موٹر سائیکل چوری کرکے استاد کو دیتا تھا جس پرمجھے ایک ہزار روپے ملتے تھے۔

ملزم کے بیان کے مطابق عابد، الیاس اور علی نامی تین استاد ہیں جو موٹر سائیکلیں چوری کرواتے ہیں۔ گروہ میں اور بھی بچے شامل ہیں، وہ بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزم نے بتایاکہ اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے تین موٹر سائیکلیں چوری کرچکا ہوں اور اس کے عوض ملنے والی رقم سے نشے کی لت پوری کرتا ہوں۔ملزم کے مطابق موٹر سائیکل چوری کرکے گلستان جوہر میں جاکر دیتا تھا۔

15 سالہ لڑکے مطابق پان کے کیبن پر کام کرتا تھا تاہم شراب کے نشہ کی عادت کے باعث موٹر سائیکلیں چوری کرنا شروع کردیں۔ موٹر سائیکل لفٹڑ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ملیر مرغی خانہ کے قریب رہتا ہے اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے جو اس کے کام کے حوالے سے با خبر تھے۔اس حوالے سے پولیس نے بتایاکہ بچوں کو موٹر سائیکل لفٹر بنانے والا گروہ چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پرزے فروخت کرتا ہے۔پولیس کے مطابق گروہ کا اہم ملزم علی جیل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :