وہ 5 چیزیں جو اسلام میں مردوں کے لیے حرام ہیں

ان 5 چیزوں کے حرام ہونے سے متعلق شاید کسی کو علم نہیں ہو گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 اکتوبر 2018 16:25

وہ 5 چیزیں جو اسلام میں مردوں  کے لیے حرام ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2018ء) : مسلمان ہونے کے ناطے ہم اپنے قول و فعل میں حلال اور حرام کا خاص خیال رکھتے ہیں لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جنہیں اسلام میں مرد و خواتین کے لیے حرام قرار دیا گیا ہے لیکن معاشرے میں عام ہونے کی وجہ سے کوئی دھیان نہیں دیتا۔ یہ 8 چیزیں درج ذیل ہیں:
1. مردوں کے لیے خالص ریشم حرام: حضرت عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا خالص ریشم سے بنے کپڑے مت پہنو،جو بھی دنیا میں خالص ریشم سے بنے کپڑے پہنے گا ، ابدی زندگی میں ان کپڑوں سے محروم رہے گا۔


2. مردوں پر سونا پہننا حرام: حضرت علی بن ابوطالب سے روایت ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے اپنے بائیں ہاتھ میں خالص ریشم اور دائیں ہاتھ میں سونا پکڑا،اور اپنے ہاتھ بلند کر کے فرمایا، میری اُمت کے مردوں پر یہ دو چیزیں حرام ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ خواتین کو ان چیزوں کو پہننے کی اجازت ہے۔
3. ناک، کان چھدوانا: حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو مرد خواتین کی نقل کرتا ہے اور جو خاتون مردوں کی نقل کرے ، دونوں ملعون ہیں۔


4. مختصر کپڑے پہننا: اسلام میں کھیل جائز ہے جب تک اس کھیل کی وجہ سے آپ اپنے فرائض کو نظر انداز نہ کریں۔ مردوں کا مختصر پتلون ، جس سے ٹانگیں نہ ڈھکی جائیں، پہن کر کھیلنا بھی ممنوع ہے۔ فتویٰ اسلامیہ کے شیخ ابن اتھیمین نے یہ فتویٰ دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مختصر پتلون پہن کر کھیلنا جائز نہیں، اور ایسے مرد حضرات کا کھیل دیکھنا جنہوں نے مختصر پتلون پہن رکھی ہو اور اس سے ان کی ٹانگیں بھی نہ ڈھکی ہوئی ہوں، ناجائز ہے۔
5. لمبی مونچھیں رکھنا: حضرت زید بن ارقم سے روایت ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو شخص اپنی مونچھ نہ تراشے وہ ہم میں سے نہیں۔

متعلقہ عنوان :