مقبوضہ کشمیر کی اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا کاتین نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:56

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے طلباء نے آج سرینگر کے علاقے فتح کدل میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں فوجیوں کے ہاتھوں ایک شہری اور دو نوجوانوںکے قتل کی خبر پھیلتے ہی یونیورسٹی میںطلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کردیا۔ طلباء نے نعرے بلند کرتے ہوئے مرکزی بازار کی طرف مارچ کیا جب طلباء اونتی پورہ میں ہائی وے کے قریب پہنچے تو مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرے میں شامل طلباء نے یونیورسٹی کی طرف جانے والے روڈ بھی بلا ک کردی ۔